مالی بحران، ہارٹیکلچر ایجنسی کے ملازمین کی تنخواہیں زیر التواء

 مالی بحران، ہارٹیکلچر ایجنسی کے ملازمین کی تنخواہیں زیر التواء

مالی بحران، ہارٹیکلچر ایجنسی کے ملازمین کی تنخواہیں زیر التواء چوراہوں اور شاہراہوں کی تزئین و آرائش پر کروڑوں لگا دئیے ، تنخواہ نہ دی گئی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)مالی بحران کے باعث ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا کے سینکڑوں ملازمین تاحال ماہ جنوری کی تنخواہ وصول نہیں کر سکے ، جس سے انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے آمد رمضان المبارک کے سلسلہ میں شہر کے مختلف چوراہوں اور شاہراہوں کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی پر تقریباً دو کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کیے ، لیکن ایجنسی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی التواء کا شکار رہی۔ملازمین نے کہا کہ مقدس ماہ میں انہیں فاقہ کشی پر مجبور ہونا پڑا، کیونکہ زیادہ تر ملازمین درجہ چہارم کے ہیں اور ان کی تنخواہیں پہلے ہی کم ہیں۔ ایجنسی انتظامیہ نے بتایا کہ مالی مشکلات سے نکلنے کے لیے حکومت سے خصوصی گرانٹ کی درخواست کی گئی ہے اور گرانٹ ملتے ہی ملازمین کو واجب الادا تنخواہیں فراہم کر دی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں