غیر قانونی اسلحہ رکھنے والا ملزام گرفتار، پستول برآمد
داودخیل (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں تھانہ پیرپہائی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پیرپہائی سب انسپکٹر شہزاد خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورانِ چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے امیر محمد ولد غنم، سکنہ بنی افغان کو گرفتار کر لیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول برآمد ہوا۔ملزم مذکورہ اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکا جس پر اس کے خلاف تھانہ پیرپہائی میں مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔