پولیس کی کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ چھدرو پولیس کی کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد، مقدمات درج۔
ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر، جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ، ایس ایچ او تھانہ چھدرو سب انسپکٹر طارق خان، اے ایس آئی شاہد خان اور ان کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر لڑائی جھگڑا اور نقصان کے مقدمے میں محمد شعیب ولد محمد جہانگیر خان سکنہ چھدرو کو گرفتار کیا۔اسی دوران ایک اور کارروائی میں دوران چیکنگ عطاء محمد ولد شاہجہان سے رائفل 7 ایم ایم برآمد ہوئی، جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس موجود نہیں تھا۔