وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سبزی و فروٹ منڈیوں میں خصوصی چیکنگ

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سبزی و فروٹ منڈیوں میں خصوصی چیکنگ

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سبزی و فروٹ منڈیوں میں خصوصی چیکنگ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر ماجد بن احمد نے مرکزی سبزی و فروٹ کا دورہ کیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی سربراہی میں ضلع سرگودھا کی سبزی و فروٹ منڈیوں میں خصوصی چیکنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے ۔اسی سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر ماجد بن احمد نے مرکزی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا، جہاں ای اے ڈی اے (مارکیٹنگ) اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اے ڈی سی نے نیلامی کے عمل کی نگرانی کی اور طلب و رسد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام سبزی و فروٹ منڈیوں میں ڈیوٹی روسٹر کے مطابق افسران کی موجودگی یقینی بنائی جائے ، پرائس کنٹرول میکنزم فعال رکھا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ڈی سی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں منڈیوں، بازاروں اور ریٹ لسٹوں کی مسلسل نگرانی جاری رہے گی تاکہ صارفین کو ناجائز منافع خوری سے بچایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں