وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر رمضان دسترخوان ’’مریم کے مہمان‘‘ کا آغاز
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر رمضان دسترخوان ’’مریم کے مہمان‘‘ کا آغاز ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری نے مسافروں اور شہریوں کے ساتھ افطار کیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع سرگودھا میں مستحق اور روزہ دار افراد کے لیے ’’رمضان دسترخوان مریم کے مہمان‘‘ کا آغاز کر دیا گیا۔اس سلسلے میں آج پہلی افطاری کا اہتمام جنرل بس سٹینڈ پر قائم دسترخوان میں کیا گیا، جہاں ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری نے مسافروں اور شہریوں کے ساتھ افطار کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ افطار پوائنٹس پر معیاری اور بروقت کھانے کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ روزہ داروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی، نظم و ضبط اور کھانے کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی محمد ابوبکر، اسسٹنٹ کمشنر، سیکرٹری آر ٹی اے سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق رمضان دسترخوان کے تحت روزانہ مستحق افراد اور مسافروں کو افطاری فراہم کی جائے گی اور یہ سلسلہ ماہِ رمضان بھر جاری رہے گا۔