میانوالی:ماڈل بازار میں رمضان سہولت بازار قائم کر دیا گیا

میانوالی:ماڈل بازار میں رمضان سہولت بازار قائم کر دیا گیا

میانوالی:ماڈل بازار میں رمضان سہولت بازار قائم کر دیا گیاڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے سہولت بازار کا دورہ کیا، مختلف سٹالز کا معائنہ کیا

میانوالی (نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو اشیاء خوردونوش ارزاں قیمتوں پر فراہم کرنے کے لیے ماڈل بازار میں رمضان سہولت بازار قائم کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے سہولت بازار کا دورہ کیا، مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور اشیاء کی کوالٹی و قیمت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری رضوان اکرم ڈار، انچارج سہولت بازار سیف ڈوگر، محکمہ لائیو سٹاک اور مارکیٹ کمیٹی کے عملہ بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بازار میں آٹا، چینی، سبزی، پھل، چکن، چھوٹا اور بڑا گوشت مارکیٹ کے مقابلے میں کم قیمت پر فراہم کیا جا رہا ہے اور شہری بڑی تعداد میں خریداری کے لیے آ رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سہولت بازار میں تمام سٹالز پر اشیاء وافر مقدار میں موجود ہوں اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ بعد ازاں انہوں نے سہولت بازار میں قائم شکایات، میڈیکل، ریسکیو اور سنیئر سٹیزن کاؤنٹر کا بھی معائنہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں