ڈکیتی اور جیب تراشی ، ملز موں کی گرفتاری کیلئے مقدمات

 ڈکیتی اور جیب تراشی ، ملز موں کی گرفتاری کیلئے مقدمات

ڈکیتی اور جیب تراشی ، ملز موں کی گرفتاری کیلئے مقدماتملٹری فارم روڈ، محمدی کالونی اور اسلام پورہ میں نقدی اور موٹرسائیکلیں چھینی گئیں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور جیب تراشی کے کئی واقعات پیش آئے ، جن میں شہریوں کو قیمتی موبائل، نقدی اور موٹرسائیکلیں چھینی گئیں۔ذرائع کے مطابق ملٹری فارم روڈ پر رسالہ نمبر 16 کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے عبد الرحمن سے گن پوائنٹ پر موبائل اور نقدی چھین لی۔ اسی طرح محمدی کالونی میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اذان سے قیمتی موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔مزید برآں، بلاک نمبر 20 سے عدنان علی، بلاک نمبر 8 سے عباس اصغر کا رکشہ، اور اسلام پورہ سے واحد محمود کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔اسلام پورہ خوشاب کے رہائشی محمد حیات سے بھٹی چوک کے قریب نامعلوم جیب تراش نے 90 ہزار روپے نکال لیے ، جبکہ گرین بس میں سفر کے دوران رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوٹمومن کے محمد حبیب کو 1 لاکھ روپے اور 113 شمالی کے محبوب عالم کو 50 ہزار روپے سے محروم کر دیا گیا۔پولیس نے ملز موں کے خلاف مقدمات درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے تاکہ انہیں جلد گرفتار کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں