نماز تراویح کے دوران مساجد میں سخت سکیورٹی انتظامات
نماز تراویح کے دوران مساجد میں سخت سکیورٹی انتظاماتپولیس نے اہم مساجد کی چیکنگ کی‘ مشکوک افراد کی فوری اطلاع دینے کی ہدایت
کالاباغ (نمائندہ دنیا )نماز تراویح کے موقع پر کالاباغ پولیس کی جانب سے مساجد اور امام بارگاہوں میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری اطمینان سے عبادات انجام دے سکیں۔ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالاباغ عبدالرؤف خان نے نماز تراویح کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور مساجد کی سیکیورٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کالاباغ کی اہم مساجد میں نفری کی چیکنگ کی اور ہدایت کی کہ نمازیوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی مشکوک شخص کی فوری اطلاع دی جائے ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالاباغ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور آئی جی پنجاب پولیس عبدالکریم کی خصوصی ہدایات کے مطابق مساجد پر افطار اور نماز تراویح کے دوران سکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے ۔.