مہنگائی پر قابو کیلئے سبزی و فروٹ منڈیوں کی کڑی مانیٹرنگ
مہنگائی پر قابو کیلئے سبزی و فروٹ منڈیوں کی کڑی مانیٹرنگ ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ماجد بن احمد نے نیلامی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ماہِ صیام کے دوران شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے سبزی و فروٹ منڈیوں کی مانیٹرنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ماجد بن احمد نے مرکزی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے دوران سبزیوں اور پھلوں کی ترسیل میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کو ہدایت کی کہ طلب و رسد کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے اور قیمتوں میں استحکام یقینی بنایا جائے ۔ اس موقع پر سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی ان کی نگرانی میں کرائی گئی تاکہ شفافیت برقرار رہے اور عوام کو مناسب نرخوں پر اشیائے خورونوش کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔