ڈی پی او میانوالی کا ہارڈ ایریا کی بارڈر چیک پوسٹوں کا دورہ
ڈی پی او میانوالی کا ہارڈ ایریا کی بارڈر چیک پوسٹوں کا دورہچیک پوسٹوں پر موجود پولیس و رینجرز کے افسران و جوانوں سے ملاقات
میانوالی (نامہ نگار )ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے ہارڈ ایریا میں موجود بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹوں کا وزٹ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے چیک پوسٹ قبول خیل، درہ تنگ، پٹرولنگ پوسٹ درہ تنگ، کے پی پولیس چیک پوسٹ درہ تنگ اور جوائنٹ چیک پوسٹ بھٹانوالا سی پیک انٹرچینج کا الگ الگ معائنہ کیا۔ ڈی پی او نے چیک پوسٹوں پر موجود پولیس و رینجرز کے افسران و جوانوں سے ملاقات کی، تھرمل کیمروں کی ورکنگ چیک کی اور موجود نفری کو ملکی حالات کے پیش نظر سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایات دیں۔اس موقع پر ایس ڈی پی او عیسیٰ خیل محمد اشرف اور ایس ایچ او تھانہ عیسیٰ خیل سب انسپکٹر خرم شہزاد بھی ہمراہ موجود تھے ۔