ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشیوں کا محاسبہ کرنا حکومت کی ذمہ داری رضوان مختار رندھاوا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری رضوان مختار رندھاوا نے کہا ہے کہ رمضان نیکیاں کمانے ، عبادت کرنے اور مخلوق خدا کی خدمت کرکے اﷲ تعالی کی رضا حاصل کرنے کا مہینہ ہے۔
اس دوران ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشیوں کا محاسبہ کرنا حکومت اور حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے رمضان المبارک کے آغاز پر ہی اشیائے خوردونوش کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں نے عوام کے اوسان خطا کردیئے ، پھل، سبزیاں، گھی، چاول، بیسن، چینی، دالیں، چینی، دالیں، لہسن، پیاز، کھجوریں، گوشت تقریباً ہر چیز ناجائز منافع خوری اور انتظامیہ کی ناکامی کی بدولت عوام کی قوت خرید کو کم کردیا ہے ، رمضان میں مہنگائی عام دنوں کے مقابلے میں کئی گناہ بڑھ گئی ہے ۔