ڈپٹی کمشنر خو شاب کا رمضان سہولت بازار کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر خو شاب کا رمضان سہولت بازار کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر خو شاب کا رمضان سہولت بازار کا اچانک دورہروزہ داروں کو سبسڈی کے تحت فراہم کی جانے والی اشیا کی دستیابی چیک کی

خوشاب (نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے جوہر آباد میں قائم رمضان سہولت بازار اور سبزی بازار کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا اور روزہ داروں کو سبسڈی کے تحت فراہم کی جانے والی اشیا کی دستیابی کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں اور سٹال ہولڈرز کو ہدایت کی کہ مقررہ نرخوں پر معیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ناقص سبزی، پھلوں کی فروخت اور ناجائز منافع خوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انشاء اللہ، اشیائے ضروریہ کے نرخوں کو معمول پر رکھنے کیلئے مارکیٹوں اور بازاروں کی روزانہ کی سطح پر مانیٹرنگ جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں