منصوبوں میں ہاٹ اسپاٹس کو شامل کیا جائیگا ، ڈائریکٹر نادرا

منصوبوں میں ہاٹ اسپاٹس کو شامل کیا جائیگا ، ڈائریکٹر نادرا

منصوبوں میں ہاٹ اسپاٹس کو شامل کیا جائیگا ، ڈائریکٹر نادرا آئندہ اجلاس میں کمیونٹیز سے متعلق ٹھوس اور قابل عمل ڈیٹا فراہم کریں ،الیکشن کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع سرگودھا میں ووٹر رجسٹریشن کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ارشد علی کی زیر صدارت آئی این وی آرسے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ الیکشن کمشنر سمیت متعلقہ کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ضلع میں آئی این وی آر کے نفاذ کے منصوبے کا جائزہ لینا اور اس پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنا تھا۔ خصوصاً مرد و خواتین ووٹرز کے درمیان موجود فرق کو کم کرنے اور ووٹر آگاہی مہم کو مؤثر بنانے کی منصوبہ بندی اور مرد و خواتین ووٹرز کے درمیان موجود فرق سے متعلق تازہ اعداد و شمار بھی پیش کیے گئے ۔ اجلاس میں حال ہی میں پی بی ایس کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا پر بھی غور کیا گیا، جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایم آر وی منصوبوں میں ممکنہ ہاٹ اسپاٹس کو شامل کیا جائے گا تاکہ رجسٹریشن کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے ۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سرگودھا نے شرکاء سے درخواست کی کہ وہ آئندہ اجلاس میں اپنی متعلقہ کمیونٹیز سے متعلق ٹھوس اور قابل عمل ڈیٹا فراہم کریں تاکہ ووٹر رجسٹریشن کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ اور مربوط حکمت عملی ترتیب دی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں