فائر خطا ہو کر گلی میں کھڑے شخص کو جا لگا،شدید زخمی
فائر خطا ہو کر گلی میں کھڑے شخص کو جا لگا،شدید زخمیمظہر نے وہاں سے گزرنے والے آوارہ کتے کو مارنے کیلئے فائرنگ کی تھی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آوارہ کتے کو مارنے کیلئے کیا گیا فائر خطا ہو کر گلی میں کھڑے شخص کو جا لگا،جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا،بتایا جاتا ہے کہ 69جنوبی میں 36سالہ شاہد اقبال گھر کے باہر کھڑا تھا کے اس دوران دیہہ کے مظہر نے وہاں سے گزرنے والے آوارہ کتے کو مارنے کیلئے فائرنگ کیا تو شاہد زد میں آ کر زخمی ہو گیا،جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ملزم جو کہ موقع سے فرار ہو گیا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔