گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل،نقدی و موبائلز چھین لئے

گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل،نقدی و موبائلز چھین لئے

گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل،نقدی و موبائلز چھین لئے للیانی کے محمد بلال کے گھروں سے قیمتی زیورات،نقدی لوٹ لی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران موضع ہجن کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر محمد بشیر اور اسکے بھتیجے محمد اشرف سے موٹرسائیکل،نقدی و موبائلز چھین لئے ،جبکہ محبوب کالونی کے محمد یعقوب،للیانی کے محمد بلال کے گھروں سے قیمتی زیورات،نقدی وغیرہ ،جان محمد والا کے قمر زمان،26جنوبی کے افتخار علی کی دوکانوں کی دوکانوں سے موبائلز و دیگر اشیاء ، دیووال چوک سے واپڈا کا سوا چار لاکھ روپے مالیت کا ٹرانسفارمر،میلووال سے محمد کامران،گرین ٹاؤن سے محمد سلطان ،وقار ٹاؤن سے علی رضا،نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سے اوورنگزیب ،28شمالی سے طیب کی موٹر سائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں