اسقاط حمل پر نامعلوم عورت کے خلاف مقدمہ درج

اسقاط حمل پر نامعلوم عورت  کے خلاف مقدمہ درج

شاہ پور صد (نامہ نگار ) جھاوریاں میں اسقاط حمل پر پولیس تھانہ جھاوریاں نے نامعلوم عورت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔۔۔

 جھاوریاں کے محمد ربنواز نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ محمد ظفر کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول والی گلی سے گذر رہا تھا کہ اس نے ایک خالی پلاٹ میں گوشت کا لوتھڑا دیکھا جو کہ انسانی جسم کا لوتھڑا محسوس ہو رہا تھا جس پر اس نے پولیس کو اطلاع دی ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لوتھڑا قبضے میں لے کر میڈیکل کیلئے رورل ہیلتھ مرکز جھاوریاں بھجوا دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں