جعلی چیک دینے پر بیوپاری کے خلاف مقدمہ

جعلی چیک دینے پر بیوپاری  کے خلاف مقدمہ

شاہ پور صدر (نامہ نگار ) پچاس لاکھ کی گندم خرید کر جعلی چیک دینے پر پولیس تھانہ شاہ پور نے حسین شاہ کے زمیندار راؤ زوہیب طاہر کی رپورٹ پر جلال پور جدید کے بیوپاری سکندر حیات کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔۔۔

 راؤ زوہیب نے رپورٹ درج کرائی کہ اس نے سکندر حیات نے مئی 25 میں اس سے 809 بوری گندم خرید کی اور مقامی بینک کا پچاس لاکھ روپے کا چیک دیا جو کیش نہ ہونے کی وجہ سے ڈس آنر ہو گیا ، جب اس نے سکندر حیات سے اپنی رقم مانگی تو سکندر حیات لیت و لعل سے کام لینے لگا اور بعد میں انکاری ہو گیا ۔ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں