کندیاں سوئی گیس اہلکاروں کی غفلت، بل گلیوں میں پھینک کر غائب
کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں سوئی گیس اہلکاروں کی غفلت، بل گلیوں میں پھینک کر غائب، صارفین شدید مشکلات کا شکارمحکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں کی عدم توجہی اور غفلت کے باعث گیس صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔۔۔
جہاں متعدد علاقوں میں اہلکار گیس کے بل گھروں تک پہنچانے کے بجائے گلیوں میں پھینک کر رفوچکر ہو جاتے ہیں جس کے باعث بل صارفین کے انتظار میں گلیوں میں بے یارو مددگار پڑے رہتے ہیں گیس کے بل بروقت صارفین تک نہیں پہنچ پانے کی وجہ سے اکثر صارفین کو بلوں کی ادائیگی میں تاخیر ہو جاتی ہے تاخیر سے ادائیگی کے باعث صارفین پر بھاری جرمانے ادا کرنے پڑتے ہیں۔