اعتکاف کے انتظامات مکمل ،بیٹھنے والوں کی فہرستیں مرتب
اعتکاف کے انتظامات مکمل ،بیٹھنے والوں کی فہرستیں مرتب بیرون اضلاع سے آئے لوگوں کو اپنی مساجد میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائیگی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا سمیت ریجن بھر کی مساجد میں اعتکاف کے انتظامات مکمل کرتے ہوئے بیٹھنے والوں کی فہرستیں مرتب کرلی گئیں، مساجد انتظامیہ نے کسی بھی غیر متعلقہ یا بیرون اضلاع سے آئے ہوئے لوگوں کو اپنی مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی مساجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر مساجد میں صرف وہی لوگ اعتکاف بیٹھیں گے جن کا تعلق متعلقہ علاقے سے ہوگا اور جسے نمازی اور اہل محلہ جانتے ہونگے سرگودھا سمیت ضلع بھر میں تمام مساجد میں اعتکاف کیلئے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔