پارسل لیٹ ہونے پر ڈیلیوری بوائے کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

 پارسل لیٹ ہونے پر ڈیلیوری بوائے کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پارسل لیٹ ہونے کی بناء پر مبینہ طور پر مشتعل ملزم نے ڈیلیوری بوائے کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ڈیلیوری بوائے خلیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم مومن نے پارسل لیٹ ہونے کی بناء پر اسے قابو کرلیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے ناک کی ہڈی بھی توڑ دی گئی۔ اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے ساتھ موٹر سائیکل اور ہیلمٹ بھی توڑ دیا گیا۔پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں