پولیس کارروائی،2 گمشدہ کمسن بچے والدین کے حوالے

پولیس کارروائی،2 گمشدہ کمسن بچے والدین کے حوالے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کاروائی، 2 گمشدہ کمسن بچوں کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا بتایا جاتا ہے کہ تھانہ کوٹمومن پولیس کو 2 کمسن بچوں محمد عون بعمر 6 سال اور عمارہ بعمر 7 سال کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی۔

 جس پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او کوٹمومن کو بچوں کو ڈھونڈنے کے لیے خصوصی ٹاسک دیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کو ڈھونڈ کر ان کے والدین کے حوالے کر دیا، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ بچے آپکا مستقبل ہیں اپنے بچوں کی حفاظت والدین کی ذمہ داری ہے ، اپنے بچوں کو گھر کا ایڈریس اور فون نمبر لازمی یاد کروائیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں