پیرا فورس پر مشتمل افسران کی ٹیم کاسبزی و فروٹ منڈی کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار )سب ڈویژنل آفیسر پیرا جاوید سرور کی نگرانی میں پیرا فورس کی جانب سے سبزی وفروٹ کی بو لی/نیلا می کا عمل جاری۔
تفصیلا ت کے مطابق پیرا فورس پر مشتمل افسران کی ٹیم نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور سبزیوں و پھلوں کی بولی/ نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے اپنی نگرانی میں سبزی وفروٹ کے مختلف آئٹمز کی نیلامی کرائی اور مارکیٹ کمیٹی کے عملہ اور آڑھتیوں کو ہدایت کی کہ منڈی میں آنیوالے ہر آئٹم کی اؤپن نیلا می کو یقینی بنایا جائے ۔