سلانوالی ،روایتی تہوار جلیبی روزہ کے طور پر شایان شان طریقہ سے منایا گیا
بازاروں اور شاہراہوں پر جلیبی فروخت کرنے کے لیے پر بڑے بڑے سٹال لگائے ڈھول کی تھاپ پر منادی کرانے کا اہتمام ،پر والہانہ رقص کرتے دکھائی دیے
سلانوالی(نمائندہ دنیا) سلانوالی میں 26 واں روزہ روایتی تہوار جلیبی روزہ کے طور پر شایان شان طریقہ سے منایا گیا اس موقع پر شہر بھر کے بازاروں اور شاہراہوں پر جلیبی فروخت کرنے کے لیے درجنوں مقامات پر بڑے بڑے سٹال لگائے گئے تھے ان سٹالوں پر تازہ اور خوش ذائقہ مختلف سائز کی جلیبیاں فروخت کے لیے رکھی گئی تھی ہر دکاندار نے اپنی بنائی گئی جلیبی کو اعلیٰ معیار کی قرار دیتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر منادی کرانے کا اہتمام کیا ہوا تھا اور گاہکوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے دکانداروں نے اپنی اپنی دکانوں کے آگے ڈھولچی کھڑے کیے ہوئے تھے جہاں ڈھول بجتا وہاں من چلے ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کرتے دکھائی دیے یاد رہے کہ قیام پاکستان کے بعد سے اب تک گزشتہ 78 سالوں سے سلانوالی میں 26 واں روزہ کو جلیبی روزہ کے تہوار کے طور پر منائے جانے کی روایت چلی آ رہی ہے اور جلیبی روزہ کے دن سینکڑوں من جلیبی فروخت ہوتی ہے اور شہر سمیت دیہی علاقوں کے لوگ جلیبی خریدنے کے لیے آتے ہیں اور 26ویں رمضان کو لوگ جلیبی خرید کر گھر گھر تقسیم کرتے ہیں اور افطاری میں ہر گھر کے دسترخوان پر جلیبی موجود ہوتی ہے اور روزہ دار جلیبی سے روزہ افطار کرتے ہیں۔