خوشاب :عید کی خریداری کے دوران فول پروف سیکورٹی پلان
خوشاب :عید کی خریداری کے دوران فول پروف سیکورٹی پلان جوہرآباد کے بازاروں اور مارکیٹوں میں پولیس رپورٹنگ سنٹرز قائم کر دیئے گئے
خوشاب(نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے وژن کے عید کی خریداری کے دوران خواتین کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے تیار کردہ فول پروف سیکورٹی پلان کے تحت جوہرآباد کے بازاروں اور مارکیٹوں میں پولیس رپورٹنگ سنٹرز قائم کر دیئے گئے ، ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے بتایا ہے کہ تمام رپورٹنگ سنٹرز میں پولیس کا میل و فی میل سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے جو عید سے قبل اور چاند رات کو مارکیٹوں اور بازاروں میں رش کے دوران خریداری کیلئے آنیوالی خواتین کا تحفظ کرے گا ،انہوں نے خواتین کو ہدائت کی ماہ رمضان کے آخری ایام بالخصوص چاند رات کو انہیں شاپنگ کے دوران کسی دشوای کا سامنا ہو یا انہیں کوئی ہراساں کرے تو اس کی رپورٹنگ سنٹر پر تعینات پولیس سٹاف کو فی الفور آگاہ کرے ، عید کی خریداری کے دوران کسی بھی خاتوں کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دی جائے گی ۔