بچیانہ :مبینہ مقابلے میں زیرحراست ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو زخمی
پولیس آفتاب عرف تابی اور سلیم عرف سلیمی کو ریکوری کیلئے جا رہی تھی چک نمبر 9 کے قریب 4ملزموں کی پولیس پرفائرنگ،زخمی ہسپتال منتقل
بچیانہ،فیصل آباد (نمائندہ دنیا،سٹی رپورٹر) مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیرحراست ریکارڈ یافتہ دو ڈاکو زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بچیانہ پولیس ٹیم زیر حراست ڈاکوؤں آفتاب عرف تابی اور سلیم عرف سلیمی کو ریکوری کے لیے لے جا رہی تھی کہ چک نمبر 9 کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ اس دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست ملزمان گولیوں کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے ۔زخمی ملزموں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ان کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔