داؤدخیل مین شاہراہوں کے ساتھ گندگی کے لگے ڈھیر
داؤدخیل مین شاہراہوں کے ساتھ گندگی کے لگے ڈھیر بدبو اور گندگی کی وجہ سے گزرنا محال ہوتا ،صاف ستھرا پنجاب ناکام
داؤدخیل(نماندہ دنیا )حکومت پنجاب کا صاف ستھرا پنجاب گندا پنجاب ثابت ہونے لگا شہر کی مین شاہراہوں کے ساتھ گندگی کے لگے ڈھیر ستھرا پنجاب کی نااہلی کا منہ چڑا رہے ہیں جس سے بدبو اور گندگی کی وجہ سے گزرنا محال ہوتا ہے سی پیک انڈر پاس کے ساتھ کینال کالونی روڈ پر لگی گندگی کے ڈھیر جہاں عوام کے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں وہی ستھرا پنجاب کا منہ چڑا رہے ہیں ساتھ ہی سی پیک گزر رہا ہے جس سے گندگی کے ڈھیر شہر کی انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں واضح رہے کہ اسی کینال کالونی روڈ پر گندگی کے ڈھیروں سے چند فرلانگ پر گرلز ڈگری کالج ہے اسی روڈ سے روزانہ سینکڑوں طالبات گزرتی ہیں اور گندگی اور بدبو برداشت کرتی ہیں لیکن صاف ستھرا پنجاب کے افسران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں اور حکومت کا ستھرا پنجاب کا نعرہ صرف نعروں کی حد تک ہے ستھرا پنجاب نے کئی علاقوں کو ستھرا کرنے کی بجائے گندگی کے ڈھیروں میں منتقل کر دیا ہے جو کہ بیماریاں پھیلانے کا سبب بھی بن رہے ہیں جبکہ ٹھٹھی شریف میں آبادی کے ساتھ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں جس سے مکین گندگی کی بدبو سے پریشان ہیں لیکن ستھرا پنجاب کی جانب سے کوئی توجہ نہیں ہے جس سے آئے روز گندگی کے ڈھیروں میں اضافہ ہو رہا ہے اور عوام مشکلات سے دو چار ہو رہے ہیں اہلیان داؤدخیل نے ڈی سی میانوالی اسد مگسی سے مطالبہ کیا ہے کہ عید سے قبل داودخیل کینال کالونی روڈ پر گندگی کے ڈھیر اور ٹھٹھی شریف میں پڑے گندگی کے ڈھیروں کو فوری صاف کرا کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔۔