فیصل آباد: 24 گھنٹوں میں 47 جرائم پیشہ عناصر گرفتار
فیصل آباد: 24 گھنٹوں میں 47 جرائم پیشہ عناصر گرفتار 17منشیات فروش،6ناجائزاسلحہ رکھنے والے ،19اشتہاری،5عدالتی مفرورشامل
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 47 جرائم پیشہ عناصر کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث سینتالیس ملزموں کو گرفتار کیا۔ ان کارروائیوں کے دوران سترہ منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے چھ کلو سے زائد چرس، ایک کلو سے زائد ہیروئن، ایک کلو سے زائد آئس اور 238 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے چھ ملزموں کو بھی گرفتار کیا۔ علاوہ ازیں انیس اشتہاری ملزموں اور پانچ عدالتی مفروروں کو گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کر دیا گیا۔