لاکھوں کے ڈاکے ،نقدی موبائل ،زیورات چھین لئے

لاکھوں کے ڈاکے ،نقدی موبائل ،زیورات چھین لئے

لاکھوں کے ڈاکے ،نقدی موبائل ،زیورات چھین لئے میلہ منڈی روڈ پر خالد محمود سے گن پوائنٹ پر سوا لاکھ روپے کیش چھین لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف واراداتوں کے دوران میلہ منڈی روڈ پر خالد محمود سے گن پوائنٹ پر سوا لاکھ روپے کیش چھین لیا ،136جنوبی کے قریب چار نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ندیم علی اور حیدر سے ہزاروں روپے نقدی چھین لی ،جبکہ 90جنوبی کے مبشر حسین کے ڈمپر ٹرک سے ملزمان 3سو لیٹر ڈیز ل چوری نکا ل کرلے گئے ،مکہ کالونی کے محمد نعیم کی گاڑی سے نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت ے موبائلز و دیگر اشیاء لے اڑے ،کوٹ راجہ اور کوٹ مومن سے نامعلوم چور واپڈا کے لاکھوں روپے مالیت کا ایک ٹرانسفارمر اور جبکہ دوسرے ٹرانسفارمر سے کوائلز نکال کر لے گئے ،جمیل پارک کے محمد اتفا ق کی ورکشاب سے ساڑھے چار لاکھ روپے الیت کا سامان ،43شمالی کے بابر عباس ،نواب کالونی کے محمد فخر کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کا متفرق سامان،110جنوبی کے محمد اختر کے رقبہ سے بھاری مالیت کی زرعی مشینری ،84شمالی سے صدام حسین ،رحمت للعالمین پارک کے باہر سے عمران خان کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں