جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی لاکھوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی  لاکھوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تھانہ عطاء شہید پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، لاکھوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد، ملزمان گرفتار کر لئے ، گرفتار ملزمان عرفان اور اکرم پولیس کو چوری، مویشی چوری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب تھے ۔

جن کے قبضہ سے 7 لاکھ 12 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوچکا ہے جس میں موٹر سائیکل، مویشی، بیٹریاں، گھریلو سامان شامل ہے۔ ، جو بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا جبکہ بہترین کاروائی پر ڈی پی او نے ایس ایچ او عطاء شہید انسپکٹر محمد اقبال اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں