بلدیہ عملہ صفائی کی طرح عیدی مہم شروع

بلدیہ عملہ صفائی کی طرح عیدی مہم شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا میں ستھرا پنجاب پروگرام کے ورکرز نے بھی بلدیہ عملہ صفائی کی طرح عیدی مہم شروع کر کے ڈور ٹو ڈور عید مانگ کر رقوم اکٹھی کرنا شروع کر دی۔

زرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے صفائی ملازمین کے ستھرا پنجاب پروگرام میں ضم ہونے سے ستھرا پنجاب پروگرام کے ورکرز نے بھی بلدیہ کے عملہ صفائی کی طرح عیدی مہم شروع کر کے ڈور ٹو ڈور عید مانگ کر رقوم اکٹھی کرنا شروع کر دی۔جس پر صارفین کا کہنا ہے کہ ماہانہ صفائی بل ادا کرنے کے ساتھ عیدی مانگنے کی روش سے بلدیہ ملازمین نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو بھی اپنے ساتھ ملا کر عوام سے لوٹ مار شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں