معاشرے کا ہر فرد کفایت شعاری کا راستہ اپنائے ،شہادت اعوان
حکومت اس بحران کے خاتمہ کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لارہی ہے
خوشاب(نمائندہ دنیا)سابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث پیدا ہونیوا لے توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ معاشرے کا ہر فرد کفایت شعاری کا راستہ اپنائے ۔ اگر چہ حکومت اس بحران کے خاتمہ کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لارہی ہے لیکن عوام کے تعاون کے بغیر ملک کو موجودہ صورتحال سے نکالنا ممکن نظر نہیں آتا، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ بڑھتی ہو ئی کشیدگی اور اسرائیل ایران جنگ کے باعث خطے پر منڈلانے والے خطرات کے باعث ہمارا ملک کسی نئے بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پر زور دیا کہ ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نبر آزما ہونے کیلئے متفقہ لائحہ عمل طے کریں تاکہ ملک و قوم کیخلاف ہونیوالی سازشوں کا مقابلہ اجتماعی قوت سے کیا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال معرکہ بنیان المرصوص سے مختلف نہیں ، جس طرح قوم نے اس معرکہ میں متحد اور منظم ہو کر دشمن کو دندان شکن جواب دیا اسے طرح ایک بار پھر مل اپنی اجتماعی قوت کا اظہار کرے تاکہ وطن دشمن عناصر کو ہماری جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی جانب میل آنکھ اٹھانے کی جرات نہ ہو۔