درجنوں پرانی اورخستہ حال عمارتوں کا رہائشی یا کمرشل استعمال جاری

درجنوں پرانی اورخستہ حال عمارتوں کا رہائشی یا کمرشل استعمال جاری

تمام بلڈنگز خالی کرنے ہدایت کی جا چکی ، رہائش پذیر افراد بلڈنگز سے نکلنے پر آمادہ نہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اندرون شہر بلاک 2’ بلاک 5’بلاک 22’ بلاک 25 سمیت متعدد مقامات پر محکمہ بلڈنگز کی جانب سے خطرناک قرار دیئے جانے کے باوجوددرجنوں پرانی اورخستہ حال عمارتوں کا رہائشی یا کمرشل استعمال جاری ہے ،قبل ازیں ایسی تمام بلڈنگز خالی کرنے ہدایت کی جا چکی ہے مگر ان عمارات میں رہائش پذیر افراد ان بلڈنگز سے نکلنے پر آمادہ نہیں’ انگریز دور میں تعمیر کیے جانے والے ان گھروں یا عمارتوں میں سیوریج اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں بھی دشواری کا سامنا ہے ’ زلزلہ اور تیز آندھیوں کے دوران ایسی عمارات کے منہدم ہونے کے خدشات بھی لا حق ہیں’ جس پرمتعلقہ علاقوں کے مکینوں کی جانب سے انتظامیہ کو فوری ایکشن لینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں