جعلی چیک کے ذریعے 50لاکھ ہتھیانے والے ملزم کے خلاف ایک ماہ بعد بھی کاروائی نہیں کی گئی

جعلی چیک کے ذریعے 50لاکھ  ہتھیانے والے ملزم کے خلاف  ایک ماہ بعد بھی کاروائی نہیں کی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کاروبار میں نقصان ظاہر کر کے رشتہ دار سے جعلی چیک کے ذریعے نصف کروڑ روپے ہتھیانے والے ملزم کے خلاف ایک ماہ بعد بھی کاروائی نہیں کی گئی الٹا مدعی مقدمہ کو ملنے والی دھمکیوں کے باعث وہ عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گیا ہے ۔

 تفصیل کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن کے علی رضا سے اس کے رشتہ دار عامر شہزاد نے سولر پلیٹوں کے کاروبار میں نقصان کو جواز بنا کر دو ماہ کیلئے پچاس لاکھ روپے ادھار لئے اور مقررہ تاریخ پر رقم واپس کرنے کی بجائے جو چیک موصوف کی جانب سے دیا گیا وہ متعلقہ بینک نے بوگس قرار دے کر ڈس آنر ہو گیا، متاثرہ شخص کی مدعیت میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کیا مگر ایک ماہ گزرنے کے باوجود تاحال کوئی ایکشن نہیں ہوا، متاثر ہ شخص کا کہنا ہے کہ پولیس جانبداری کا مظاہر ہ رہی ہے جبکہ اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں جس کے باعث سخت اذیت کا شکار ہوں،مذکورہ شخص نے آر پی او اور ڈی پی او سے نوٹس لے کر انصاف اور تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں