لڑائی جھگڑا کے مقدمہ میں گرفتار 2 ملزمان سے اسلحہ برآمد
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ پپلاں پولیس کی کاروائی، دھمکیوں و لڑائی جھگڑا کے مقدمہ میں گرفتار 2 ملزمان سے دوران تفتیش انکشاف پر چھینا گیا اسلحہ آتشیں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پپلاں انسپکٹر عبدالغفار اور انکی ٹیم نے دھمکیوں اور لڑائی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان اظہر عباس ولد احمد خان اور ساغر عباس ولد فیاض حسین سکنہ پپلاں سے دوران تفتیش انکشاف پر دوران وقوعہ چھینا گیا اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کیا جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔ملزمان کے خلاف تھانہ پپلاں میں الگ سے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔