قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ 11 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ  11 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

جوہرآباد (نمائندہ دُنیا )قائد آباد پولیس نے مخبر کی اطلاع پر قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 11 جواریوں کو ڈولی دانہ کے ذریعے جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے چھاپے کے دوران فرار ہونے کی کوشش کی تاہم انہیں تعاقب کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے ڈولی دانہ اور داؤ پر لگی رقم برآمد کر کے قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں