گندم کی فی ایکڑ کٹائی 9 ہزار تجویز ریٹس حکومت کو ارسال
کسانوں اور سروس پرووائیڈرز کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اورکسانوں کے استحصال کی کوشش کرنیوالے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گااس سال ریکارڈ گندم کی پیداوار متوقع،گند م خریداری سنٹرز پر سٹوریج کے لئے انتظامات مکمل ہیں، مشاورت کے لئے کسانوں کو آن بورڈلیا گیا ، ڈپٹی کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل کمیٹی نے باہمی مشاورت سے کمبائن ہارویسٹر سے گندم کی ایک ایکڑ کٹائی کے لئے 9ہزار روپے اسی طرح تھریشرپونے تین سے 3 من گندم روپے ریٹ تجویز کردہ ریٹس صوبائی حکومت کو بھجوادیئے ،۔کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی کی زیرصدارت گندم خریداری مہم اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث فصل کی کٹائی بارے اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری اور ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن اشفاق الرحمن کے علاوہ خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ڈائریکٹر زراعت توسیع، ڈائریکٹر ایکسائز ،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ،محکمہ زراعت کے آفیسرز اور کاشتکاروں کے نمائندے موجود تھے ۔اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ عالمی تناظر کے پیش نظرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود ڈویژنل وضلعی انتظامیہ گندم کے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے آن بورڈ ہے ، اس سال ریکارڈ گندم کی پیداوار متوقع ہے گندم خریداری سنٹرز پر سٹوریج کے لئے انتظامات مکمل ہیں،کسانوں اور سروس پرووائیڈرز کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اورکسانوں کے استحصال کی کوشش کرنیوالے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا،اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرڈویژنل انتظامیہ سرگودھا موجودہ پٹرولیم مصنوعات کے بحران میں گندم کے کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے سرگرم ہے ۔