میونسپل کارپوریشن نے لاکھوں چار دیواری کی تعمیر میں اڑا دیئے
مبینہ طور پر مال بنانے کے لئے ان گرلز کو ختم کر کے دیوار کی تعمیر کرائی جارہی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) میونسپل کارپوریشن سرگودھا انتظامیہ نے ادارے کے لاکھوں روپے چار دیواری کی تعمیر میں اڑا دیئے شہریوں کا کہنا ہے بلدیہ دفتر کی لگی ہوئی گرل دفتر کی خوبصورتی کا باعث بن رہی تھی لیکن مبینہ طور پر مال بنانے کے لئے ان گرلز کو ختم کر کے دیوار کی تعمیر کرائی جارہی ہے جو صرف پیسے کا ضیاع ہے جبکہ بلدیہ افسران کا کہنا ہے کہ چار دیواری بنانے کا مقصد ممکنہ تخریب کاری سے بچاؤ ہے اور اسی مقصد کیلئے حکومت کی ہدایت پر بلدیہ دفتر میں مختلف جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں اس اقدام کا مقصد دفتر میں ہونے والی چوری کی وارداتوں کو روکنا بھی ہے ۔