سکول میں صاف ستھرے اور سرسبز ماحول کے قیام پر بھی زور
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول بھکر کے بورڈ آف مینجمنٹ کمیٹی کیاجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں سکول کے پرنسپل اور بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران کوالٹی آف ایجوکیشن،طلبہ کی ہمہ جہت تربیت اور تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے سکول میں صاف ستھرے اور سرسبز ماحول کے قیام پر بھی زور دیا اور کہا کہ تعلیمی اداروں میں گرین انوائرمنٹ کو فروغ دینے کے لیے شجرکاری مہم اور صفائی ستھرائی کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ ان کی صلاحیتوں کوبہتر انداز میں اجاگر کیا جا سکے ۔