سی ای او ویسٹ مینجمنٹ نے کامونکے کو زیرو ویسٹ بنانیکی ہدایت کر دی
گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد قاسم نے تحصیل کامونکے کو زیرو ویسٹ بنانے کے حوالے سے متعلقہ افسر وں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
سی ای او محمد قاسم نے تحصیل منیجرز، سپروائزرز، فیلڈ مانیٹرنگ افسروں اور کنٹریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں صوبہ بھر کی تمام تحصیلوں میں مرحلہ وار \"زیرو ویسٹ مہم\" کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے تحت صفائی کے نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جائے گا۔سی ای او نے واضح کیا کہ محکمانہ فرائض میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔