گورنمنٹ گرلز کالج بھلوال کی مرمت کیلئے 8کروڑ کا منصوبہ

گورنمنٹ گرلز کالج بھلوال کی مرمت کیلئے 8کروڑ کا منصوبہ

گورنمنٹ گرلز کالج بھلوال کی مرمت کیلئے 8کروڑ کا منصوبہ یہ تمام کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے ،ایکسین بلڈنگز ،ٹینڈر جاری

بھلوال(نمائندہ دنیا) ایکسین بلڈنگز سرگودھا بدر سلطان نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی سفارش، مشیر وزیراعظم برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ اور صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی خصوصی ذاتی دلچسپی سے گورنمنٹ گرلز کالج بھلوال کی عمارت کی مرمت و بحالی کے لیے 8 کروڑ 67 لاکھ روپے کے خصوصی فنڈز حاصل کیے گئے ہیں، جبکہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی نگرانی میں اس منصوبے کا ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ منصوبے کے تحت کالج کی مین بلڈنگ کی مرمت و بحالی، باؤنڈری وال کی ازسرنو تعمیر، خستہ حال اور خطرناک قرار دی گئی پانی کی بڑی ٹینکی کی ری کنسٹرکشن جبکہ کالج ہاسٹل کی مرمت شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے تاکہ طالبات کو محفوظ اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ایکسین بلڈنگز نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر منصوبے کے دوسرے مرحلے (فیز ٹو) کا تخمینہ بھی تیار کر لیا گیا ہے ، جسے آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے لیے حکومت پنجاب کو سفارشات ارسال کر دی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں