جعلی جوس بنانے والا یونٹ4ہزار جعلی لیبل پکڑے گئے

جعلی جوس بنانے والا یونٹ4ہزار جعلی لیبل پکڑے گئے

جعلی جوس بنانے والا یونٹ4ہزار جعلی لیبل پکڑے گئے 3ہزار بوتلوں کے ڈھکن اور 2 ہزار خالی بوتلیں،200 لیٹر پیک جوس برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سرگودھا میں ملاوٹی عناصر کیخلاف کارروائی میں معروف برانڈ کے نام اور پیکنگ سے جعلی جوس بنانے والا یونٹ4 ہزار جعلی لیبل، 3ہزار بوتلوں کے ڈھکن اور 2 ہزار خالی بوتلیں،200 لیٹر سے زائد پیک جوس برآمد کر لیا جس پر پولیس ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے ۔زرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ملاوٹی اشیاء تیار کرنے والے عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن میں تحصیل ساہیوال کے علاقہ میں چھاپہ مار کر گھر میں قائم معروف برانڈ کے نام اور پیکنگ سے جعلی جوس بنانے والے یونٹ کو پکڑ گیا۔ جہاں سے 4 ہزار جعلی لیبل، 3ہزار بوتلوں کے ڈھکن اور 2 ہزار خالی بوتلیں،200 لیٹر سے زائد پیک ہوا معروف برانڈ کے نام سے جوس برآمد کر لیا اورملزمان کیخلاف معروف برانڈ کے جعلی لیبل اور دھوکہ دہی کرنے پر مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ملاوٹی اشیاء اور جعلی جوس بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاون سخت کردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں