دکاندار پتنگیں اور ڈور فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس نے مخبر کی اطلاع پر مڈھ موڑ پر ایک دوکان پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو پتنگیں اور ڈور فروخت کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا، گرفتار ملزم کی شناخت مختار کے نام سے ہوئی ، فرار ہونیوالے کا نام مدثر ہے مقدمہ درج کر لیا۔