بھیرہ،سرگودھا روٹ پر چلنے والی گرین بس کا نیا اسٹاپ منظور
بھیرہ(نامہ نگار )ارائیں ایسوسی ایشن تحصیل بھیرہ کی درخواست پر صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے بھیرہ،سرگودھا روٹ پر چلنے والی گرین بس کا نیا اسٹاپ احمد آباد (سپانوالا) میں منظور کر دیا ہے۔
جس سے علاقہ مکینوں کو بڑی سہولت میسر آئے گی۔ارائیں ایسوسی ایشن تحصیل بھیرہ کے صدر مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے رکن حاجی مہر محمد منیر کی کاوشوں سے یہ اسٹاپ منظور ہوا ہے اس اقدام سے گاؤں اور نواحی علاقوں کے سینکڑوں افراد مستفید ہوں گے ۔ جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے فراہم کردہ سفری سہولیات سے عوام بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے ۔اور اس نئے اسٹاپ کے قیام سے سرگودھا آنے جانے والے مسافروں کو سستی، آرام دہ اور آسان سفری سہولت میسر آئے گی، جس پر عوامی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے مہر محمد نواز ایڈووکیٹ اور حاجی مہر محمد منیر نے وزیر مملکت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ارائیں ایسوسی ایشن ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔