بدنام زمانہ مویشی چور عمری گینگ کے 2ارکان کو گرفتار
خوشاب(نمائندہ دُنیا)قائد آباد پولیس کی رسہ گیروں کیخلاف دبنگ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ مویشی چور عمری گینگ کے 2ارکان کو گرفتار لیا ۔
گرفتار کئے گئے دونوں رسہ گیروں عمر حیات ولد سردار علی بھٹی اورحارث ولد عمر حیات بھٹی کا تعلق ضلع میانوالی کے گاوں چک نمبر 25 سے بتایاجاتا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں کے دوران چوری کئے جانیوالے 12لاکھ 25ہزار روپے مالیت کے مویشی مالیتی برآمد کرکے ان کے مالکان کے حوالے کر دیے ہیں ۔