ڈی پی او میانوالی کی جانب سے سب انسپکٹر کے اعزاز میں الوداعی تقریب
میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی کی جانب سے سب انسپکٹر محمد سعید خان کے اعزاز میں پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی وقار عظیم کھرل کی جانب سے سب انسپکٹر محمد سعید خان (انچارج کنٹرول روم) کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پولیس لائنز میانوالی میں ایک پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر افضل خان، ڈی ایس پی لیگل جاوید جسرا، ریزرو انسپکٹر پولیس لائنز ضرار احمد خان، لائن آفیسر سب انسپکٹر نور خان سمیت دیگر پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او میانوالی نے سب انسپکٹر محمد سعید خان کی محکمانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے فرائض نہایت ایمانداری، محنت اور پیشہ وارانہ ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیے ، جو محکمہ پولیس کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ڈی پی او میانوالی نے میانوالی پولیس کی جانب سے سب انسپکٹر محمد سعید خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی، جبکہ دیگر افسران و اہلکاروں نے بھی انہیں تحائف اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔تقریب کے اختتام پر ڈی پی او میانوالی نے سب انسپکٹر محمد سعید خان کو اپنی گاڑی میں پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا، جو ان کی خدمات کے اعتراف اور عزت افزائی کی ایک خوبصورت روایت ہے ۔