فاروقہ میں لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو،کاروبار زندگی بری طرح متاثر

فاروقہ میں لوڈ شیڈنگ کا جن بے  قابو،کاروبار زندگی بری طرح متاثر

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنی ) فاروقہ اور گردونواح میں لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابوکاروبار زندگی بری طرح متاثر شہری راتیں جاگ کر گذارنے لگے تفصیلات کے مطابق ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی رہی ہے۔

جبکہ اب ایک گھنٹے کے بعد دودو گھنٹے کے بعد برقی رو بحال ہو تی ہے جسکی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے رات کے اوقات میں بجلی بند ہوتے ہی مچھر بچوں اور شہریوں پر یلغار کر دیتے یں مائیں رات بھر بچوں کو دستی پنکھا جھولتی رہتی ہیں اس بد ترین لوڈ شیڈنگ سے ملیریا کی وبا پھیلنے کا شدید خدشہ پیدا ہو گیابد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے جبکہ برسر اقتدار طبقہ ہر وقت ملک میں خوشحالی اور ترقی کے راگ الاپتا رہتا ہے مگر کسی سیاسی لیڈر نے تاحال لوڈ شیڈنگ پر بات نہیں کی شہری حلقوں نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں