میانی میں آٹا نایاب ،غریب طبقہ دو وقت کی روٹی کو ترس گیا

میانی میں آٹا نایاب ،غریب طبقہ دو وقت کی روٹی کو ترس گیا

سرکاری ریٹ پر آٹے کی عدم دستیابی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی

میانی (نامہ نگار) میانی آٹا نایاب غریب طبقہ دو وقت کی روٹی کو ترس گیا سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی خواب بن گئی، چکی مالکان نے من مانے ریٹ مقرر کر دیے ۔ میانی اور گردونواح میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا، سرکاری ریٹ پر آٹے کی عدم دستیابی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی۔ مارکیٹ سے سرکاری آٹا غائب ہونے کے بعد چکی مالکان نے فی من آٹے کی قیمت 5000 روپے تک پہنچا دی ہے ، جس کے باعث غریب اور دیہاڑی دار طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہو گیا ہے ۔ حکومتی دعووں کے برعکس سستے آٹے کے پوائنٹس پر آٹا دستیاب نہیں، جبکہ عام دکانوں پر بھی ذخیرہ اندوزوں نے پنجے گاڑ لیے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے تو دوسری طرف بنیادی ضرورت \"آٹا\" بھی عوام کی پہنچ سے دور کر دیا گیا ہے ۔ چکی مالکان من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام، کمشنر سرگودھا اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ میانی میں آٹے کے بحران کا فوری نوٹس لیا جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ریٹ پر آٹے کی وافر فراہمی یقینی بنائی جائے اور گراں فروشوں و ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں