مون سون بارشوں کی تباہ کاریوں سے بچائوکیلئے اقدامات شروع

مون سون بارشوں کی تباہ کاریوں سے بچائوکیلئے اقدامات شروع

تمام محکمے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ رہیں ، انتظامیہ

خوشاب(نمائندہ دنیا )ضلعی انتظامیہ خوشاب کی جانب سے ممکنہ سیلاب اور مون سون بارشوں کی تباہ کاریوں سے بچاو کیلئے پیشگی اقدامات شروع کر دئے گئے ، گزشتہ روزڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ممکنہ مون سون بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور اپنی اپنی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ رہیں اور پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اداروں کے درمیان موثر رابطہ برقرار رکھا جائے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت اور مثر کارروائی ممکن بنائی جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں