بھلوال میں 7 ارب کے سٹی پیکج پر کام کا آغاز ہو چکا،مہر خالد حمید

 بھلوال میں 7 ارب کے سٹی پیکج پر کام کا آغاز ہو چکا،مہر خالد حمید

دیگر آبادیوں کے لیے میٹھے پانی کی فراہمی کا منصوبہ سٹی پیکج کا حصہ بنا دیا گیا

بھلوال(نمائندہ دنیا)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما مہر خالد حمیدنے کہا ہے کہ بھلوال شہر میں 7 ارب روپے کے تاریخی سٹی پیکج پر کام کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جس میں اہم پیش رفت واٹر سپلائی منصوبہ شامل کرلیا گیا ہے نہر کے ساتھ واقع کثیر آبادی کے علاقوں سلیمان پورہ، مختار کالونی، اشرف کالونی، ہادی پورہ، اسلام پورہ، الوقار ٹاؤن، ظہور حیات کالونی اور دیگر آبادیوں کے لیے میٹھے پانی کی فراہمی کا منصوبہ اب اس سٹی پیکج کا حصہ بنا دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی یہ بات میرے علم میں آئی کہ اس سٹی پیکج میں عوام کی بنیادی ضرورت یعنی میٹھے پانی کی فراہمی شامل نہیں، تومیں نے اپنے معزز نمائندگان سے رابطہ کرتے ہوئے اس اہم مسئلے کو اجاگر کیانشاندہی کی کہ نہر کے اس پار واقع تقریباً 70 سے 80 فیصد آبادی گزشتہ کئی دہائیوں سے میٹھے پانی کی سہولت سے محروم ہے ، جس کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ مطالبہ کیا گیاکہ اس بنیادی سہولت کو سٹی پیکج کا حصہ بنایا جائے اور ان علاقوں تک صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں