آرٹ کونسل میں نجی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعقامات کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آرٹ کونسل میں نجی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعقامات کا انعقاد ہوا ،جس کے مہمان خصوصی صدر سیف خان تھے تقریب میں شریک والدین اور طلبہ کو خصوصی کوپنز دیے گئے تھے انہی کوپنز کی بنیاد پر شفاف قرعہ اندازی بھی منعقد کی گئی۔
جس میں خوش نصیب افراد کو موٹر سائیکل، موبائل فونز، ہیڈ فونز، سائیکل اور دیگر قیمتی انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں والدین، طلبہ اور معزز مہمانوں نے شرکت کی اور اس منفرد اقدام کو خوب سراہا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیوں کا مقصد نہ صرف خریداروں کا اعتماد بڑھانا ہے۔ بلکہ طلبہ کی حوصلہ افزائی اور خوشیوں کو بانٹنا بھی ہے ۔ قرعہ اندازی کے ذریعے دیے جانے والے ان انعامات نے تقریب کو یادگار بنا دیا، جبکہ بچوں میں خوشی اور جوش و خروش دیدنی تھا۔ خوشیوں کو بانٹنے اور حوصلہ افزائی کا یہ خوبصورت سلسلہ نہ صرف ایک کامیاب تقریب ثابت ہوا بلکہ اس نے کمیونٹی کو بھی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر دیا۔